گلوکاری کے شوق کی تکمیل کیلئے گانا ریکارڈ کرایا مگر بدقسمتی سے ابھی ریلیز نہیں ہو سکا ‘فضاء علی

ہمیشہ اپنے کام میں بہتری لانے کے لئے محنت کی ہے جس کا صلہ مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے ‘خصوصی گفتگو

پیر 8 اکتوبر 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ مجھے گلوکاری کا بھی شوق ہے جس کی تکمیل کیلئے میں نے اپنا ایک گانا بھی ریکارڈ کرایا مگر بد قسمتی سے وہ ابھی تک ریلیز نہیں ہو سکا اور یہی میری وہ خواہش ہے جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ماڈلنگ کی نسبت اداکاری کرنا زیادہ پسند ہے اور میری پہلی ترجیح ٹی وی سکرین ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف شوز میں میزبانی بھی کی ہے اور ابھی بھی میرا نجی ٹی وی چینل سے ایک شو آن ایئر ہے جسے میرے پرستاروں کی جانب سے بھرپور انداز میں پسند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام میں بہتری لانے کے لئے محنت کی ہے جس کا صلہ مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں