عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات ،ْنوٹیفکیشن جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات کیے جائیں ،ْوزیر اعظم

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:01

عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات ،ْنوٹیفکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین بنائے جانے کی منظوری دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔عثمان ڈار نے کہاکہ ملک کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی میں ترقی کے مواقع دیں گے اور مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کیلئے زبردست پالیسیز اور اسکیم لانچ کریں گے ،ْنوجوانوں کو کامیاب روزگار اور بہترین ٹریننگز مہیا کرنا بھی ترجیح ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں