توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ سے جواب طلب

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:47

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ محمد اسلم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس علی باقر نجفی نے آصفہ راجہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دوران سروس میرا شوہر محمد اکرم انتقال کر گیا تھا،حکومت کی پالیسی اور عدالت کے چھ جون 2018ء کے حکم کے باوجود 5لاکھ معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔عدالت نے محمد اسلم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں