مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار

مولانا فضل الرحمن حادثے میں محفوظ ، اسلام آباد روانہ ہوگئے،پولیس گاڑی کی مسافر بس کوٹکر، 7مسافراور 3پولیس اہلکار زخمی ، زخمی افراد اسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 19:50

مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار
کرک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر 2018ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں 7مسافراور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،تاہم مولانا فضل الرحمن حادثے میں محفوظ رہے اور اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تنگوڑی چوک کے قریب قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی مسافربس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 7 مسافراور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیوٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حادثے میں محفوظ رہے اور اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں