وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرڈالا

پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک بنانے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ ن کے متعدد ایم پی ایز اور ایم این ایز پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہوئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 18:56

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرڈالا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک بنانے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ ن کے متعدداراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا دعویٰ کرڈالا۔

صوبائی وزیراطلاعات میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن میں دھڑا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔مسلم لیگ ن میں پہلے ہی سے فاورڈ بلاک بن چکا ہے۔مسلم لیگ ن کے متعدد صوبائی و قومی اراکین اسمبلی اپنی جماعت چھوڑنے کو تیار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں جلد ہی لاوا پھوٹنے والا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراطلاعات نے نیب کی جانب سے لیگی اراکین کی گرفتاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی گاجریں کھائیں ہیں تو اب پیٹ میں بھی مروڑ اٹھے گا نا،اب قانون کا ڈاکٹر علاج کررہا ہے تو بھی انہیں تکلیف ہورہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے معروف صحافی حامد میر بھی متعدد بار مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک کی موجودگی کا اشارہ دے چکے ہیں تاہم انکا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دھڑا صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف میں بھی موجود ہے۔                                                                                                                                     

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں