تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے،عثمان بزدار

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:41

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے،عثمان بزدار
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے اور صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی جبکہ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں