بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ

بغیر لائنسس کے گاڑی کون چلاتا ہے،قانون سب کے لیے برابر ہے، جسٹس علی اکبر قریشی کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:59

بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) عدالت نے بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بغیر لائنسس کے گاڑی کون چلاتا ہے؟ ڈرائیونگ لائنسس انتہائی ضروری ہے۔

قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز بھی لاہور ہائی کورٹ میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی، سماعت کے دوران ای چلاننگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسینس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائیسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کی ملکیت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائینٹ سسٹم کو ٹریفک لائیسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

معزز عدالت نے محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرنے والے شہریوں کی لوکیشن اور نام سیف سٹی کو فراہم کی جائے تاکہ ان کی بہتر امداد کی جا سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد تمام ریکارڈ کو انٹیگریڈ کریں کیونکہ یہ انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ معزز عدالت نے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے اور قوانین پر عملدرآمد کا بہتر میکزم بنانے پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں