وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا‘مراد راس
پنجاب میں سکول لائبریریز کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا اور انہیں طالبعلموں کے لئے نہایت یوزر فرینڈلی بنایا جائے گا ‘صوبائی وزیر
جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:23
(جاری ہے)
اس تعلیمی کانفرنس میں کینڈا، امریکہ اور پاکستان سے طالبعلموں اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ تعلیم محض نصابی کتب کے مطالعے تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد طالبعلموں کے ذہنی افق کو وسیع کرنا اور ان کے اندر خود اعتمادی کے اوصاف اجاگر کرنا ہیں تا کہ وہ اپنے شعبے میں صلاحیتیں بھر پور انداز سے بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی تعلیم بہت متنوع اور ہمہ گیر ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو نت نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا قابل بنانا ہے۔نئے پاکستان کا خواب فروغ تعلیم کے بغیر ممکن نہیںکیونکہ جہالت ایک مہیب سماجی لعنت ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے تعلیمی بجٹ میں فروغ تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کیونکہ ہمارا عزم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے ’’سپرٹ آف میتھ کانفرنس 2018‘‘ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس انٹر نیشنل ایونٹ کے انعقاد سے پاکستانی طالبعلموں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سپرٹ آف میتھ کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس پریکٹس کو پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بھی شروع کروائیں گے۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں سکول لائبریریز کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا اور انہیں طالبعلموں کے لئے نہایت یوزر فرینڈلی بنایا جائے گا تا کہ ان میں حصول علم کا شوق بڑھے۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود ،چیف ایگزیکٹیو آفیسراور بانی سپرٹ آف میتھ کمبرلے لانگنن سمیت عالمی ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت