شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کرنا آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے‘موقف

پیر 22 اکتوبر 2018 14:46

شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لائرز فائونڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے، چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا، آرٹیکل 10 کے تحت فری اینڈ فیئر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لہٰذا عدالت چیئرمین نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے۔ درخواست میں اجمل میاں اور جسٹس حمود الرحمن کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں