آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

پیر 22 اکتوبر 2018 17:53

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بجھوادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عبداللہ ملک نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کے حوالے سے متفرق درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس آرڈر 2002ء کے آرٹیکل 12 کے تحت آئی جی کی تعیناتی کی جاسکتی ہے آئی جی کی تعیناتی کے لئے پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی مشاورت بھی ضروری ہے ، ابھی تک پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل مکمل نہیں ہے ،صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل کے بغیر ہی آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی گئی ،پولیس آرڈر 2002ء کے تحت گریڈ 22 کا پولیس افسر تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

موجودہ آئی جی امجد جاوید سلیمی گریڈ 21کے پولیس افسر ہیں جوکہ آئی جی تعینات نہیں ہوسکتے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس آرڈر2002ء کے تحت آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حکم دے درخواست گزار نے عدالت سے آئی جی پنجاب کی تعیناتی میں فریق بننے کی استدعا کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں