اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی ..

لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(خبر جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا راجہ قمر اسلام کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ راجہ قمر اسلام اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ ان سے تفتیش کی مزید کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 29 اکتوبر کو ہو گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں