دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کاجائزہ لینے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشرفت کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں آپریشن کے حوالے سے جائز ہ لیگی‘ نجی ٹی وی

جمعہ 9 نومبر 2018 16:34

دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کاجائزہ لینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کاجائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشرفت کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو لاہور ،کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر آپریشن کے حوالے سے جائز ہ لے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چھ رکنی کمیٹی ائیر بس ای380 کی فلائٹ سروس کے سیفٹی اسسمنٹ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پیش کر یگی ۔

(جاری ہے)

ائیر بس اے 380 میں 800 سے زائد مسافر سفر کر سکتے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز ائیر بس اے 380 کے پاکستان میں آپریشن کے حق میں نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے تمام ائیر لائنز کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان ہوگا ۔ ائیر بس اے 380 صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکتی ہے جبکہ لاہور اورکراچی کے ائیر پورٹس پر دیوقامت جہاز کے اپریشن کی سہولیات نہیں ۔واضح رہے کہ ائیر بس اے 380 گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ پر آئی تھی اور اس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں