نجی بینک نے شہباز شریف کے اکائونٹس کا ریکارڈ نیب کوپیش کر دیا

پیر 12 نومبر 2018 18:12

نجی بینک نے شہباز شریف کے اکائونٹس کا ریکارڈ نیب کوپیش کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) نجی بینک کا نمائندہ سابق وزیراعلی محمد شہباز شریف کے اکائونٹس کا ریکارڈ لے کر نیب میں پیش ہو گیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے نجی بینک سے شہبازشریف کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ بینک کی جانب سے پیش کیا گیا ریکارڈ پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بینک سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں