پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کر لیا

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کر لیا
بیجنگ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بس سروس پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نجی ٹرانسپورٹ شجاع ایکسپریس کے تعاون سے شروع کی ہے۔ بس سروس ہفتہ میں چار دن ہفتے سے جمعرات تک چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

شجاع ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر نے بتایاکہ لاہور سے کاشغر کاسفر 36 گھنٹے میں پورا ہوتا ہے۔

چین کی سرحد تک اس کے 5 سٹاپ ہیں۔ بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کے پاس ویزہ اور شناختی کارڈ رکھنا ضروری ہے ۔ لاہور سے کاشغر تک اس کا کرایہ 13 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ رائونڈ ٹرپ کی شرح 23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان ٹوررازم کے اہلکار مختار علی نے میڈیا کو بتایاکہ اس بس سروس کے ذریعے چینی سیاحوں کو پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات تک رسائی کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں