ْشاد باغ لاہور میں جائیداد ہتھیانے کے لیے تہرے قتل کی واردات قابل افسوس ہے ، خدیجہ فاروقی

جمعرات 15 نومبر 2018 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے شاد باغ کے علاقے چن شاہ قبرستان میں سوتیلی ماں اور دو سگی بہنوں کو باپ کی قبر پر لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لالچ میں کوئی انسان اس حد تک بھی گرسکتا ہے کہ وہ سگی بہنوں اور سوتیلی ماں کو بھی قتل کردے انہوںنے کہا کہ تہرے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے مطالبہ کیا کہ تہرے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر قرا واقعی سزا دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں