بابا گرو نانک کے 559ویںکے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوںکی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ‘امجد جاوید سلیمی

ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی تمام ضروری انتظامات کریں تا کہ زائرین کے ساتھ ساتھ عام شہری بغیر کسی رکاوٹ کے معمولات زندگی کو جاری رکھ سکیں‘آئی جی پنجاب کی ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ہدایت

پیر 19 نومبر 2018 19:28

بابا گرو نانک کے 559ویںکے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوںکی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ‘امجد جاوید سلیمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 21نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والے بابا گرو نانک کے 559ویںکے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوںاور دیگر زائرین کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کو ان کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے فوری طور پر 1032پولیس افسرو اہلکاروں کے علاوہ 6ڈرون کیمرے فضائی نگرانی کے لیے ننکانہ صاحب میں میں ڈیوٹی کے لیے بھجوا دئیے ہیں۔

جبکہ ڈی پی او ننکانہ کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیں تا کہ سکھ یاتری اپنے گرو نانک کی تقریبات میں بلا خوف و خطر حصہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ننکانہ کو ٹیلی فون پر ہدایات دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اوررواں دواں رکھنے کے لیے بھی تمام ضروری انتظامات کریں تا کہ زائرین کے ساتھ ساتھ عام شہری بغیر کسی رکاوٹ کے معمولات زندگی کو جاری رکھ سکیں۔

جس پر ڈی پی او ننکانہ نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ ٹریفک پلان اور متبادل راستوں کے بارے میں پہلے سے ہی روڈ میپ عام پبلک کے لیے جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں آگاہی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے مزید نفری بھجوانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے بھیجی جانے والی نفری میں 2ایس پی، 5ایس پی ، 10انسپکٹرز، 805اہلکار پنجاب کانسٹیبلری ،160ایلیٹ اہلکار ، 40لیڈی پولیس اہلکار اور 10مائونٹد پولیس کے اہلکار شامل ہیںجبکہ مقامی پولیس کے اہلکار معمول کے مطابق سیکیورٹی فرائض ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں