غیر میعاری رپورٹ آنے پر پیپسی نوبہار نامی کمپنی کو بند کرنے کا حکم ،
نیسلے سمیت دیگر کمپنیوں کو 10 روز میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت پانی فروخت کرنیوالی کمپنیاں جھوٹ بول کر کروڑوں روپے کمارہی ہیں، جب تک بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جائیگا وہ درست کام نہیں کریگا پاکستان میں پانی کا میعار برقرار کیوں نہیں رکھا گیا ،ملک کیساتھ تیسری دنیا والا سلوک اور امتیازی سلوک نہیں ہونے دینگے‘چیف جسٹس ثاقب نثار پیپسی نوبہار کے مالک عدنان خان اور ڈی جی فوڈز اتھارٹی کے درمیان تلخ کلامی ،عدالت کا اظہار برہمی ،شیزان کمپنی کی انسپکشن کروانے کی ہدایت
منگل 20 نومبر 2018 14:46
(جاری ہے)
سماعت کے دوران آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل پر پیکنگ سمیت آٹھ روپے 79 پیسے لاگت آتی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کی قیمت کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے، یہ شہریوں کی زندگی کا معاملہ ہے اور اس میں سخت کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں جھوٹ بول کر کروڑوں روپے کمارہی ہیں، جب تک بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا وہ درست کام نہیں کرے گا۔نیسلے کمپنی کے سی ای او بھی عدالت میں پیش ہوئے جن سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں پانی کا میعار برقرار کیوں نہیں رکھا گیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے ساتھ تیسری دنیا والا سلوک اور امتیازی سلوک نہیں ہونے دیں گے۔سماعت کے دوران پیپسی نوبہار کے مالک عدنان خان اور ڈی جی فوڈز اتھارٹی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران پیپسی نوبہار کمپنی کے مالک نے ان سے بدتمیزی بھی کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے عدنان خان کی سرزنش کی تاہم عدالت میں معافی مانگنے پر انہیں گرفتار ہونے سے روک دیا گیا۔عدالت عظمی نے شیزان کمپنی کی انسپکشن کروانے کی ہدایت کی جبکہ معیاری پانی فروخت کرنے پر ایک کمپنی کی تعریف بھی کی اور ریمارکس دیئے کہ صاف پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں قابل تحسین ہیں۔عدالت نے غیر میعاری رپورٹ آنے پر پیپسی نوبہار نامی کمپنی کو بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ معروف کمپنی نیسلے سمیت پانی فروخت کرنے والی تمام کمپنیوں کو 10 روز کے اندر پانی سے متعلق خامیاں دور کرنے کی ہدایت بھی کردی۔سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کو ملک بھر میں پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی انسپکشن کرنے کی دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار