اللہ تعالی نے نبی آخر الزماں حضرت محمدؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ‘میاں اسلم اقبال

آپؐ کی تعلیمات اورکردار پوری زندگی کا احاطہ کرتا ہے اور آپ ؐ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے

منگل 20 نومبر 2018 16:25

اللہ تعالی نے نبی آخر الزماں حضرت محمدؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ‘میاں اسلم اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐکو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور مسلمان اس عظیم پیغمبرؐ کے یوم ولادت کی خوشیاںمنا رہی ہے جس نے اپنے اسوہ حسنہ کے ذریعے بہت کم عرصے میں دنیا کی کایا پلٹ دی ،آپؐ کی تعلیمات اورکردار پوری زندگی کا احاطہ کرتا ہے اور آپ ؐ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔

صوبائی وزیر نے عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں امت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؐکی ولادت باسعادت کامبارک دن مسلمانوںکو قرآن وسنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آپؐ کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کومفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں۔

(جاری ہے)

آج کے بابرکت موقع پر ہمیں ملک کی تعمیروترقی،بقا،سلامتی،استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نیا پاکستان ایسی فلاحی ریاست ہو گی جہاں عام آدمی کو مکمل عزت واحترام حاصل ہو گا اور بنیادی سہولتیں اسے اپنے گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔قانون،انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہو گی اور سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ5سالوں میں 1کروڑ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا اور بے گھر افراد کے لئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے انقلابی منصوبے نئے پاکستان کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں