لندن میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ گُڈ لک جانو‘‘کے پہلے شو کی زبردست کامیابی

پہلے شو کو جس قدر کامیابی ملی اس کی توقع نہیں تھی، پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی شہریوں نے بھرپور داد دی‘ زار ااکبر

اتوار 2 دسمبر 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) ارفع انٹر پرائزز اینڈ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے لندن میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ گُڈ لک جانو‘‘کے پہلے شو نے زبردست کامیابی حاصل کر لی ۔ ڈرامے میں اداکار سخاوت ناز، حسن مراد، کرینہ جان ، زارا اکبر اور عمران شوکی نے اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل موہ لئے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی ، بنگلہ دیشی او رمقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہال میں موجود تھی ۔

ڈرائے کے رائٹر و ڈائریکٹر حسن مراد ہیں اور مذکورہ اسٹیج ڈرامہ مزید 15شہروں میں پیش کیا جائے گا۔زارا اکبر نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کے پہلے شو کو جس قدر کامیابی ملی ہے ہمیں اس کی توقع نہیں تھی ۔پاکستانیوں سمیت بھارتی اور بنگلہ دیشی شہریوں نے بھی تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں