انتہائی معاشی بحران کی صورتحال میں اسد عمر کا بچنا ناممکن

پارٹی میں اسد عمر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،اسدعمر کی تبدیلی کی بات ٹھیک ہے،آئندہ وزیرخزانہ کیلئے شمشاد اخترکے ساتھ عمر ایوب کانام بھی لیا جارہا ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ بری طرح گرا کر بھی اب 2013ء کے لیول پر پہنچی ہے جوکہ 25ارب تھی۔سینئر تجزیہ کار عارف نظامی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 دسمبر 2018 14:39

انتہائی معاشی بحران کی صورتحال میں اسد عمر کا بچنا ناممکن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتہائی بحرانی صورتحال میں اسد عمر کا بچنا ناممکن ہے، پارٹی میں اسد عمر کی کلاس کے بعد تبدیلی کی بات ٹھیک ہے، آئندہ وزیرخزانہ کیلئے شمشاد اخترکے ساتھ عمر ایوب کا نام بھی لیا جارہا ہے، پاکستان کستان کی ایکسپورٹ بری طرح گرا کر بھی اب 2013ء کے لیول پر پہنچی ہے جوکہ 25ارب تھی۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین اور اسد عمر کی کوئی جھڑپ نہیں ہوئی بلکہ تحریک انصاف کے اندر بحث ہوئی ہے کہ بھئی آپ نے کیا کیا ہے؟ یہ کیسے ہوا ہے؟ کیوں ہوا ہے؟ اسد عمر سے متعلق ان تمام باتوں کے ساتھ تبدیل کرنے کی بات بھی ہورہی ہے۔عارف نظامی نے کہا کہ شمشاد اختر کے بارے میں آپ کو بتادوں یہ آصف زرداری کی دور کی عزیز بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا نگراں حکومت کیلئے بھی نام تجویز کیا گیا تھا۔ شمشاد اختر کے نام کو خارج امکان نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ایک اور بھی نام عمر ایوب کا چل رہا ہے۔اب یہاں پر معاملات اس قسم کے ہیں کہ اسد عمر کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کیونکہ اسد عمر کی یہ غلطی اگر یہ ڈالر کی قیمت ان کی مشاورت کے بغیر بڑھائی گئی ہے تویہ پاکستان کو بڑی مہنگی پڑی ہے۔

عارف نظامی نے کہا کہ ایک اور تھیوری بھی چل رہی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے توسیدھی طرح کہیں کہ ہم روپے کرگرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپیہ گرانے کابھی کوئی سلیقہ ہوتا ہے لیکن جس طرح اسد عمر نے روپے کو گرایا ہے یہ اناڑی پن ہے۔یعنی یہ اہل ہی نہیں ہیں۔ یعنی اتنے زیادہ پیسے گرا کرآپ ڈالر کوبڑھا رہے ہیں پھر تھوڑا سا روپے کی قدر بڑھا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بری طرح روپے کوگرا کر بھی اب 2013ء کے لیول پر پہنچی ہے جوکہ 25 ارب تھی۔ان تمام صورتحال میں مجھے اسد عمر کا چلنا ناممکن نظر آتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں