صدر پی ایف ایف کا سپریم کورٹ کے حکامات کے تحت 12دسمبر کو شیڈول الیکشن کا حصہ بننے سے انکار

فیفا نے مارچ 2019ء تک ہماری موجودہ باڈی کو تسلیم کررکھا ہے، اس لئے فیفا رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا‘فیصل صالح حیات

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ کے حکامات کے تحت 12دسمبر کو شیڈول الیکشن کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ فیفا نے مارچ 2019ء تک ہماری موجودہ باڈی کو تسلیم کررکھا ہے، اس لئے فیفا رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن رولز کو فالو نہ کرنے پر فیفا کی جانب سے دوبارہ پابندی لگنے کا خطرہ ہے۔

فیفا نے واضح کیا ہے کہ حکومت یا سپورٹس بورڈ سے پی ایف ایف کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ،۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی قوانین پر چلنے کی پابند ہے۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ہونے والے الیکشن میں فیفا قوانین کی پابندی نہیں کی جارہی، ریٹرننگ آفیسر الیکٹوریل لسٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ تاثر درست نہیں کہ اپنی پوزیشن کمزور دیکھ کر راہ فرار اختیار کررہا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں