وزیراطلاعات پنجاب نے مستقبل کی قائد سازی کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیدیا

حکومت نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے انقلابی اقدامات کریگی، فیاض الحسن چوہان

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:21

وزیراطلاعات پنجاب نے مستقبل کی قائد سازی کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیدیا
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مستقبل کی قائد سازی کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے انقلابی اقدامات کریگی، میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال لاہور میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے آئندہ سال کے پہلے یوتھ پارلیمانی اجلاس کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل یوتھ اسمبلی کو مستقبل کے قائدین کی تیاری کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ، پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیئرمین ایم پی اے واثق قیوم عباسی، نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی، آئی جی پنجاب کی نمائندہ ایس پی آپریشنز پنجاب ریحانہ بی بی، حبیب جالب کی صاحبزادہ طاہرہ حبیب جالب اور نوجوان سنگر سانول عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، نیشنل یوتھ اسمبلی کے نومنتخب صوبائی قائد زوہیب خان نیازی اور ڈپٹی قائد میاں عبداللہ نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح نیشنل یوتھ اسمبلی کو پنجاب بھر میں فعال کیا جائیگا، اس موقع پر پنجاب بھر سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی جلد تکمیل کیلئے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی، اس موقع پر صدر نیشنل یوتھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی مستقبل میں پاک سرزمین کو بہترین قائد فراہم کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں