وزیر ریلوے کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

وزیر ریلوے کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس (47UP/48DN) پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین 9 اکانومی کلاس کوچز، بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ، اٹک سٹی ، راولپنڈی ، وزیر آباد، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان ، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد ، لانڈھی ، ڈرگ روڈپر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

اسی طرح واپسی کے لیے بھی یہ ٹرین کراچی کینٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر اگلے روز دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 23 دسمبر کورحمان بابا ایکسپریس پرسفر کرنے والے مسافرآدھے ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں