وزیراعلیٰ کا ڈی جی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 10 دسمبر 2018 23:49

وزیراعلیٰ کا ڈی جی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ نے حادثات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں