نصرت جاوید کے عمران خان پر قتل کے الزامات کا ڈراپ سین

نصرت جاوید نے پہلے وزیراعظم پر قتل کا الزام عائد کیا اور بعد میں پتہ لگا کہ ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تھا وہاں لوگ اکھٹے ہو گئے تو نصرت جاوید نے پریشانی کے عالم میں عمران خان پر الزام لگا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 13:00

نصرت جاوید کے عمران خان پر قتل کے الزامات کا ڈراپ سین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2018ء) کچھ روز قبل معروف صحافی نصرت جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان کو قتل کروانا چاہتے ہیں اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ نصرت جاوید کی طرف سے وزیراعظم پر عائد کئے گئے الزام کے بعد کئی سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ پہلے تو نصرت جاوید نے سیدھا الزام عائد کیا کہ ان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور بعد میں پتہ لگا کہ ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹا تھا اور لوگ ان کی مدد کرنے کے لیے آئے جس کے بعد انہوں نے پریشانی کے عالم میں عمران خان پر الزام عائد کر دیا تھا۔

جس کے بعد میڈیا پر اس متعلق بہت شور بھی مچا۔خیال رہے کچھ روز قبل سینئیر صحافی نصرت جاوید پر اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ کی خبر میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے نصرت جاوید پر حملے کی شدید مذمت کی تھی۔جب کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی نصرت جاوید پر حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نصرت جاوید پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں اس طرح کا عمل سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتا

جب کہ سینئیر صحافی طلعت حسین نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث لوگوں کی شناخت کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
گذشتہ شب نصرت جاوید نے اپنے ٹوئیر کاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کیے تھے اور وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے ۔نصرت جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ابھی قتل کروانے کی کوشش کی ہے لیکن میں زندہ ہوں۔
تاہم الزامات عائد کرنے کے بعد صحافی نے خود ہی معافی بھی مانگ لی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں