فیاض الحسن چوہان کا حمزہ شہباز کے بارے میں بیان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت ہے‘عمران نذیر

نیب وضاحت کرے وزیراعظم ، فواد چودھری اور چوہان صاحب علاوہ نیب کے کتنے ترجمان ہیں ‘ردعمل

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

فیاض الحسن چوہان کا حمزہ شہباز کے بارے میں بیان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت ہے‘عمران نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کا حمزہ شہباز شریف کے بارے میں بیان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت ہے،نیب وضاحت کرے ہ وزیراعظم ، فواد چودھری اور چوہان صاحب علاوہ نیب کے کتنے ترجمان ہیں ۔انہوںنے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خوش کرنے کے لئے وزراء میں جھوٹ بولنے اور مخالفین کو گالیاں دینے کا مقابلہ جاری ہے،جیل کی باتیں کرنے والے چوپان صاحب پی ٹی آئی کی بلدیاتی ٹکٹ بیچنے کے الزام پر معطل کئے گئے تھے۔

وزیربدزبانی پنجاب دوسروں کو جیل بھجواتے بھجواتے خود نہ جیل چلے جائیں۔

(جاری ہے)

نیب وضاحت کریکہ وزیراعظم ، فواد چودھری ، اور چوہان صاحب علاوہ نیب کے کتنے ترجمان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس کارکردگی نہیں صرف جھوٹ اور گالی ہے،عوام کے لئے نئے گھر نہیں صرف جھوٹ اور گالی ہے ،عوام کے لئے روزگار نہیں صرف جھوٹ اور گالی ہے ،عوام کے لئے منصوبے نہیں صرف جھوٹ اور گالی ہے ۔عمران نذیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی کل کاردگی جھوٹ اور گالی سے شروع ہو کر انڈوں ،کٹوں اور مرغیوں پر ختم ہو جاتی ہے ۔چوہان صاحب خواجہ سعد رفیق کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں وہ آپ کی طرح ضمیر اور وفاداری فروش نہیں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں