خوبصورتی کیلئے انسان کا دل خوبصورت ہونا چاہیے باطنی خوبصورتی خود باخود آجاتی ہے ‘فضاعلی

خود کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا البتہ اپنی خوبصورتی کے لئے اچھے عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ‘اداکارہ کی گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ خوبصورتی کے لئے انسان کا دل خوبصورت ہونا چاہیے تو باطنی خوبصورتی خود باخود آجاتی ہے ، میں نے کبھی خود کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا البتہ اپنی خوبصورتی کے لئے اچھے عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انہوںنے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں صرف ٹی وی ڈرامہ اور شوز تک محدود رہنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجھے شوبز میں متعارف کروانے کا سہرا ہدایت کا ر جاوید فاضل مرحوم کے سر ہے جنہوںنے مجھے اپنی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا اور پہلی ہی ڈرامہ سیریل میری ہٹ ہوئی جس کے بعد میرے پاس مسلسل ڈرامہ سیریلز کی ایک لسٹ آگئی مگر میں نے بڑا سلیکٹیو کام کیا اور اب بھی میں کوئی بھی ڈرامہ کرتی ہوں تو پہلے سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور پھر اس کے بارے میں فیصلہ کرتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی ایکٹر کو سٹار بنانے میں شائقین کے ساتھ میڈیا کا بڑا رول ہوتا ہے اور میں اپنے میڈیا کے تمام ساتھیوں کی بڑی مشکور ہوں جنہوںنے ہر قدم میرا ساتھ دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں