ْلاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ

عارضی پناہ گاہ میں مقیم افرادکا فراہم کی جانے والی سہولتوںپر اطمینان کا اظہار زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائے،یہ نیکی کاکام ہے،تاخیر نہیں ہونی چاہیے :عثمان بزدار

ہفتہ 5 جنوری 2019 23:15

ْلاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا-وزیراعلیٰ بغیر اطلاع کے عارضی پناہ گاہ پہنچے -وزیراعلیٰ نے عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی-عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے فراہم کی جانے والی سہولتوںپر اطمینان کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ نے رجسٹر میں عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف بھی دیکھی-عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی احسن ہی-ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں - وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارش کی صورت میں رہائش کا متبادل انتظام بھی رکھا جائی-وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر پناہ گاہ کی عمارت کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائی-یہ نیکی کاکام ہے اور اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں