مریم نواز نے والد کو جیل میں تحفہ بھجوا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کو اپنی ذاتی لائبریری سے مخلتف کتابیں بھیجیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 جنوری 2019 16:21

مریم نواز نے والد کو جیل میں تحفہ بھجوا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں مطالعہ کرنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے جیل میں قید والد کے لیے کتابوں کا تحفہ بھیجا ہے۔جس میں سیرت النبی ﷺ،قائداعظم اور نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مشتمل کتابیں شامل ہیں۔یہ تمام کتابیں مریم نواز کی ذاتی لائبریری سے بھجوائی گئی ہیں۔

گذشتہ جمعرات کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ودیگر افراد نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے اہلخانہ کیساتھ کھانابھی کھایا۔والد سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مریم نواز نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی جس کے بعد مریم نواز کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ غالباََ جیل سے باہر آ رہی تھیں۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق یہ تصویر مریم نواز کی تب کی ہے جب وہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آ رہی تھیں۔
صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔کچھ صارفین نے مریم نواز کی مسکراہٹ کو دلیرانہ مسکراہٹ قرار دے دیا۔

جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ مریم نواز کو اتنے دن بعد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعد سے مریم نواز سامنے نہیں آئیں۔مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ابھی کوٹ لکھپت جیل سے آئی ہوں۔نواز شریف بلکل ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔مریم نواز نے نیک خواہشات کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ صرف آپ سب کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کو پہنچاتی ہوں بلکہ ان کو بتاتی ہوں کہ ان کے شیر کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خوش رہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں