لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری

صدراتی نشست پر حامد خان گروپ کے عاصم چیمہ 2 ہزار 5 سو 85 ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود ایڈووکیٹ نے حتمی نتیجہ جاری کیا۔حتمی نتیجہ کے مطابق صدراتی نشست پر حامد خان گروپ کے عاصم چیمہ 2 ہزار 5 سو 85 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے چوہدری اویس احمد قاضی 1 ہزار 8 سو 30 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صدراتی نشست کے آزاد امیدوار خواجہ نئیر 5سو 56 ووٹ حاصل کر سکے، وہ تیسرے نمبر پر رہے۔اعجاز بسرا 2 ہزار 4 سو 37 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر قرار پائے،پرویز سہلری 1 ہزار 6 سو 56 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔نائب صدر کینٹ کی نشست پر رانا منظور احمد 2 ہزار 3 سو 57 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

میاں سخاوت علی 2 ہزار 3 سو 32 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر ماڈل کی نشست پر سید مجتبی کاظمی 3 ہزار 8 سو 44 ووٹ لیکر کامیاب ۔

چوہدری شبیر خاں 1 ہزار 13 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک مقصود کھوکھر 2 ہزار 25 ووٹ لیکر کامیاب ،ملک عدیل احسان 1 ہزار 5 سو 72 ووٹ لیکر بطور سیکرٹری کامیاب قرار پائے،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ضرعام وحید بٹ 1 ہزار 8 سو 74 ووٹ لیکر کامیاب ،میاں اسامہ 1 ہزار 2 ووٹ 11 لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر راجہ نعمان 3 ہزار 4 سو 22 ووٹ لیکر کامیاب ،نعیمہ مشتاق 1 ہزار 5 سو 16 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں،لائیربری سیکرٹری کی نشست پر سیمع اللہ خان 3 ہزار 3 سو 94 ووٹ لیکر کامیاب ،میاں رضا محمود 1 ہزار 5 سو 57 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،آڈیٹر کی نشست پر مرزا اصغر بیگ 2 ہزار 6 سو 38 ووٹ لیکر کامیاب،چوہدری عمران رفیق بھنڈارہ 2 ہزار ایک سو ایک ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں