ملکی قرضوں میںہوشربا اضافے سے قومی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ‘شیخ ظاہر قیوم

کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال حکومت اپنی ڈائریکشن کا تعین نہ کر سکی ،جو کہ انتہائی افسوناک امر ہے‘ تاجروں کے اجلاس میں گفتگو

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) وائس چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس انار کلی شیخ ظاہر قیوم نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میںہوشربا اضافے سے قومی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال حکومت اپنی ڈائریکشن کا تعین نہ کر سکی ،جو کہ انتہائی افسوناک امر ہے ،اگر سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا یہ حال ہے تو پھر گرمیوں میں بجلی بالکل ہی نایاب ہو جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ ظاہر قیوم نے کہا کہ اس وقت جی ڈی پی 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے حکومت نئے نوٹ چھاپنے پر مجبور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے روپے کی مسلسل بیقدری ہو رہی ہے ،انہوںنے کہاکہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے جس تبدیلی کا دعویٰ کیا تھا وہ تاحال کہیں نظر نہیں آرہی ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، جبکہ تاجروں اور کاروباری افراد کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے پریشان اور حراساں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

یوں لگتا ہے جیسے موجودہ حکومت کاروباری افراد کو بیروزگار کرنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے تقریبا5 سے 7 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں ،اگر حالات کو فوری طور بہتری کی جانب نہ موڑا گیا تو پھر یہ حکومت بھی زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آرہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں