(ن) ، پیپلز پارٹی بدعنوانی کے معاملے پر ہمیشہ متحد ہو جاتی ہیں‘ سینیٹر فیصل جاوید

جمعرات 17 جنوری 2019 20:12

(ن) ، پیپلز پارٹی بدعنوانی کے معاملے پر ہمیشہ متحد ہو جاتی ہیں‘ سینیٹر فیصل جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی اپنی پالیسیوں پر متحد ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے بیرون ملک اثاثے ہیں اور یہ ہمیشہ بدعنوانی کے معاملے میں متحد ہوجاتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں