وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی

گزیٹیڈآفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گئی ،نان گزٹیڈ ملازم کے یتیم بچوں کیلئے 10 ہزار روپے مقرر گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ،نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ایک لاکھ روپے ملے گی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی ۔ذرائع نے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزیٹیڈآفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گئی جبکہ نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کومیٹرک تک سالانہ سکالر شپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کردیاگیا،گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کیلئے شادی گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ملے گی۔سروسز حکام کے مطابق ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے ،گریڈ 1تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950سے 5ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں