وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،

ساہیوال واقعہ کی مذمت اور دکھ اور افسوس کا اظہار واقعہ میں جاں بحق فیملی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا گیا،جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ساہیوال واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ،پنجاب حکومت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم واقعہ کی انکوائری کررہی ہے،رپورٹ کی روشنی میں سخت ایکشن لیا جائے گا‘عثمان بزدار

پیر 21 جنوری 2019 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ساہیوال واقعہ کی مذمت کئی گئی اورواقعہ میں جاں بحق فیملی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیااور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی-وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے اورپنجاب حکومت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہی-پوری قوم صدمے کی حالت میں ہی-انہوںنے کہاکہ میں میانوالی سے ملتان پہنچا اور بذریعہ سڑک رات گئے ساہیوال کے ہسپتال جا کر زخمی بچوں کی عیادت کی -متاثرہ خاندان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی-انہوںنے کہاکہ زخمی بچوں کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا -متاثرہ فیملی کے بچے میرے اپنے بچوں کی طرح ہیں-انہوںنے کہاکہ ان کا دکھ او رصدمہ دیکھ کر رات بھر سو نہیں سکا-انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھ سے 3بار بات کی اوروزیراعظم عمران خان بھی اس واقعہ پر انتہائی افسردہ ہیں اورانہوںنے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائی-وزیر اعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کروں گا-انہوںنے کہاکہ کسی کو انصاف کی فراہمی کی راہ میں نہیں حائل ہونے دیں گی-پنجاب حکومت نے متاثرہ فیملی کے لئے 2کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی-بچوں کی کفالت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نبھائے گی-انہوںنے کہاکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی-متاثرہ خاندان کو میڈیکل کی فری سہولت میسر ہوگی-متاثرہ خاندان کی ہر ضرورت کو پورا کریں گے -انہوںنے کہاکہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سپروائزر کوفوری طورپر حراست میں لیا گیا اورانہیں معطل کیا گیا ہے -مشترکہ تحقیقاتی ٹیم واقعہ کی انکوائری کررہی ہی-کل شام تک رپورٹ سامنے آجائے گی-رپورٹ کی روشنی میں سخت ایکشن لیا جائے گا-انہوںنے کہاکہ انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا-متاثرہ خاندان کو انصاف دلانا ہماری ذمہ داری بھی اور فرض بھی-انصاف کرکے دکھائیں گے -انہوںنے کہاکہ متاثرہ فیملی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہی-ماضی میںہونے والے اس طرح کے واقعات کی چشم پوشی کی جاتی رہی-سابق دور میں ایف آئی آر درج ہوتی تھی نہ جے آئی ٹی بنتی تھی- جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر انصاف کے تقاضے پورے کریں گی-انہوںنے کہاکہ اراکین اسمبلی ،پنجاب ا سمبلی کے سیشن میں بھرپور حصہ لیں-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے اوراس واقعہ کے فورا ً بعد پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی- ہم صوبے کے عوام کے ساتھ اللہ تعالی کو بھی جوابدہ ہیں-اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں