دو تاجروں کو قتل کرنیوالے مجرم کو دو بار سزائے موت ،تین لاکھ جرمانے کی سزا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

دو تاجروں کو قتل کرنیوالے مجرم کو دو بار سزائے موت ،تین لاکھ جرمانے کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے دو تاجروں کو قتل کرنے والے مجرم مبارک علی کو دو بار سزائے موت اور تین لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر اعوان نے دوہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم مبارک علی کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ملزم مبارک علی پر تاجر علی اور دانش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے،ملزم کے خلاف تھانہ نواں اور پولیس نے 2008 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،ملزم پر لین دین کے تنازع پر دو تاجروں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں