نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

پیر 18 فروری 2019 23:16

نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میںشامل کرنے کی سفارش کردی، شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ میںڈالنے کی سفارش کردی ہے نیب کی جانب سے سفارش وزارت داخلہ کی بھجوا دی گئی جس میںکہا گیا ہے کہ شہبا زشریف کے خلا ف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیر تفتیش ہے اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر ملک ملک سے باہر جانے کی سہولت ختم کردی جائے واضح رہے کہ شہباز شریف کانام اس سے قبل آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میںبھی ای سی ایل میںشامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں