سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان سے متعلق اہم انکشافات

ذیشان کے اہل خانہ جانتے تھے مشکوک افراد ا ن سے ملنے آتے ہیں، ذیشان کی گاڑی دہشت گردوں کے استعمال میں تھی، سانحہ کے وقت بھی وہی گاڑی تھی سی ٹی ڈی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے حوالے سے سفارشش، ذرائع

ہفتہ 23 فروری 2019 21:49

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان سے متعلق اہم انکشافات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ذیشان کے اہل خانہ جانتے تھے کہ مشکوک افراد ا ن سے ملنے آتے ہیں جب کہ ذیشان کی گاڑی دہشت گردوں کے استعمال میں تھی اور سانحہ کے وقت بھی وہی گاڑی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے حوالے سے سفارش کی گئی، ایس ایس پی ایڈمن کے علم میں تھا کہ آپریشن ہورہا ہے۔ رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد جائے وقوعہ پر قانون کے مطابق کاروائی نہیں کی گئی اور جائے وقوعہ پر فرانزک ٹیم کو نہ بلوانا مجرمانہ غفلت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں