غیرملکی ماڈل قید کی سزا پر افسردہ

منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے فیصلہ سنتے ہی عدالت میں رونا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 14:04

غیرملکی ماڈل قید کی سزا پر افسردہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2019ء) : منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے کیس کا فیصلہ بالاآخرسنا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈشنل سیشن جج شہزاد رضا نے چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمہ کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار روپے جُرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ثابت کر دیا ہے۔ جبکہ ماڈل اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکیں۔ عدالت نے ملزم شعیب کو ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے جبکہ ماڈل کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ سنتے ہی ماڈل نے عدالت میں رونا شروع کر دیا۔قید کی سزا کا سنتے ہی غیر ملکی ماڈل افسردہ ہو گئی تھیں۔سماعت کے موقع پر چیک ری پبلک کے سفارتخانے کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موجود تھیں۔ یاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے کیس کا ٹرائل تقریباً 14 ماہ تک چلا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے ماڈل ٹریزا نے شلوار قمیض پر دوپٹا اوڑھنا بھی سیکھ لیا۔

ایک سماعت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں اور میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔ دسمبر میں ہونے والیسماعت پر ماڈل نے کرسمس سے پہلے ہی فیصلے سنائے جانے کی خواہش ظاہر کی لیکن اس دوران جج کا تبادلہ ہوگیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں