لاہور ،چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین یونس دھوگا سے جواب طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین یونس دھوگا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے اصغر ۔سرفراز اور دیگر سات درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاران کا موقف ہے کہ وہ لاہور میں سیلز افسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کو شوکاز دیے اور سننے بغیر نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ عدالت نے انکی درخواستوں کو دادرسی کے لیے چیئرمین کو بھجوا دیا۔عدالت نے انکی درخواستوں کو دادرسی کے لیے چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دیا۔عدالت کے پندرہ فروری 2019 کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی۔ درخواست گزاران نے استدعا کی ہے کہ عدالت چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں