الیکشن کمیشن، ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کیلئے31 مارچ کی ڈیڈ لائن

ووٹرزاپنا ووٹ شناختی کارڈ پردرج مستقل یا عارضی پتے پریقینی بنائیں، ووٹ کی تبدیلی کا فارم21 الیکشن کمیشن دفاترز میں جمع کروائیں، یا 8300 پر معلومات حاصل کریں۔ترجمان الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مارچ 2019 17:11

الیکشن کمیشن، ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کیلئے31 مارچ کی ڈیڈ لائن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کی31 مارچ ڈیڈ لائن دے دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرزاپنا ووٹ شناختی کارڈ پردرج مستقل یا عارضی پتے پریقینی بنائیں، ووٹ کی تبدیلی کا فارم21 الیکشن کمیشن دفاترز میں جمع کروائیں، یا 8300 پر معلومات حاصل کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر ووٹرزکو اپنے ووٹوں کو اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کی تبدیلی کیلئے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔ معلومات کیلئے شناختی کارڈ نمبر8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ معلومات کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا ضلعی الیکشن کمشنرسے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کیلئے31 مارچ 2019ء کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ دوسری جانب جیکب آباد میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور ووٹوں کے اندراج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے دفترمیں ڈسٹرکٹ ووٹر زایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ضلعی الیکشن کمشنر پرویزکلوڑکی صدارت میں ہوا جس میں بلدیہ کی رکن قمر بانو ،دیوآنند ،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،نصراللہ سومرو،خواجہ سراء شانی فقیر ،لیلیٰ صالح ،کومل ،نادرا کے نصیر لاشاری اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں نادرا دفتر میں خواجہ سرائوں کے لیے الگ کرسی مختص کرنے سمیت شناختی کارڈکے اجراء کے حوالے سے مسائل پر غوروخوص کیاگیا اجلاس میں جیکب آبادکے تمام خواجہ سرائوں کا اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں الیکشن کمیشن کے افسران خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈبنوانے ،ووٹ کے اندراج اور ووٹ کے استعمال کے متعلق آگاہی دیںگے اجلاس میں غیر مقامی خواجہ سرائوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت دینے کا مطالبہ کیاگیا جیکب آبادمیں200سے زائد خواجہ سراء رہتے ہیں پر 15کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں اکثر کے شناختی کارڈنہیں اس حوالے سے مہم چلانے کابھی فیصلہ کیاگیاضلعی الیکشن افسر پرویزکلوڑنے کہاکہ خواجہ سرائوں کوشناخت اورووٹ کاحق دلوانے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کررہی ہے آج کا اجلاس اس کی کڑی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں