لاہور مین نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی کی فروخت جاری

بچے اس کینڈی کو شوق سے کھاتے ہیں اور اس کے عادی ہو جاتے ہیں جس سے ہیپاٹائٹس بی اور سی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 12:36

لاہور مین نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی کی فروخت جاری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) لاہور شہر میں نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی فروخت کی جارہی ہے جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس میں موجود نشہ آور دوا بچوں کو بیمار کر ہی ہے۔ یہ کینڈی عام دوکانوں پر پانچ اور دس روپے میں دستیاب ہے جسے سکول کے بچے خرید کر کھاتے ہیں، یہ کینڈی ذائقے میں بہت لذیز ہوتی ہے لیکن اس سے ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی ہو سکتا ہے۔

اس کینڈی کو کھا کر وقتی طور پر بچے ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ اسے کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ اسے کھانے والے بچے رفتہ رفتہ چڑچڑے اور سست ہونے لگتے ہیں اور جلد تھک جاتے ہیں انکا دھیان پڑھائی کی جانب کم جاتا ہے اور وہ کھیل کود میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں اور بار بار انہیں اس کینڈی کی طلب ہوتی ہے جو کہ والدین انہیں لے دیتے ہیں کیونکہ بظاہر یہ کینڈی بے ضرر لگتی ہے لیکن اس کینڈی کے بہت زیادہ نقصانات ہیں اور بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تا حال انتظامیہ نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ دوسرے ممالک میں اس کینڈی پر کئی سال پہلے پابندی لگائی جا چکی ہے لیکن پاکستان میں اسے دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے اور اسے فروخت کرنے والے انسان دشمنوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں