عدم برادشت کاکلچرمعاشرے کیلئے زہرقاتل ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

گالی اورگولی کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے،مکالمہ بازی کو فروغ دیا جائے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کاتقریب سے خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عدم برادشت کاکلچرمعاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔گالی اورگولی کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے،مکالمہ بازی کو فروغ دیا جائے۔علماء کرام کاکردار شریعت کاآئینہ دار ہوناچاہیے۔دہشت گرد ی کیخلاف جاری کردہ قومی بیانیہ ’’پیغام پاکستان ‘‘ کو اپنایا اورپھیلایا جائے۔

اقوام عالم کامقابلہ کرنے کے لئے جذبات کے بجائے علم وتحقیق اورغور وفکر کاراستہ اختیار کرناہوگا۔ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لئے ہمیں متحد ہوکرآگے بڑھناہوگا۔علماء عصرحاضر کے تقاضے کومدنظر رکھتے ہوئے جدید علوم حاصل کریں،فارغ التحصیل علماء کرام اپنے سیرت وکردار سے معاشرے میں روحانی انقلاب لائیں،امن وامان کی بحالی کے معاشرے سے نفرت کاخاتمہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ فخرالعلوم کے سالانہ جلسہ دستار فضلیت وتقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ناظم اعلیٰ پیرمحمدارشد نعیمی،مولانا سید سجاد حسین شاہ کاظمی ،مفتی صداقت حسین دیگر مذہبی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں 70سے زائد فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد ،شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں