عثمان ڈارکا’’الرجال‘‘میگزین میں وزیراعظم کی تصویرچھپنے پراظہار مسرت

تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کی تصویر سعودی میگزین کے کور پیج پر چھپی ہے، جس میں عمران خان کے ویژن کی تعریف کی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2019 17:28

عثمان ڈارکا’’الرجال‘‘میگزین میں وزیراعظم کی تصویرچھپنے پراظہار مسرت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کی ’’الرجال‘‘ میگزین میں تصاویر چھپنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کی تصویر سعودی میگزین کے کور پیج پر چھپی ہے، جس میں عمران خان کے ویژن کی تعریف کی۔ عثمان ڈار نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے مشہور میگزین “الرجال” کے کور پیج پر تاریخ میں پہلی دفعہ کسی پاکستانی لیڈر کی تصویر اور کہانی چھاپی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے شمارے کے کور پیج پہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر اور ان کے نیا پاکستان کے خواب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی بلاشبہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے پاک سعودی عرب تعلقات دوستانہ ہی نہیں بلکہ اسلامی بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

پاک سعودی عرب تعلقات کی تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جب حکومت سنبھالی توانہوں نے بھی پاکستان کو کرنٹ مالی خسارے سے نکالنے کیلئے سعودی عرب کی طرف دیکھا، جس پر سعودی عرب نے پاکستان کی قیادت کو مثبت جواب دیا اور پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دی، جبکہ تیل بھی مئوخر ادائیگیوں پر دینے کا کہا۔ اسی طرح پاک بھارت کیشدگی جب انڈیا نے پاکستان کی خلائی حدود کی خلاف ورزی کی اور انڈین لڑاکا طیارے مذموم مقاصد کے تحت پاکستانی حدود میں آئے، جس پر پاکستان نے انڈیا کے طیاروں کو مار گرایا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ اور جنگ کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔ لیکن سعودی عرب نے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں