وزیراعلیٰ کی سیکرٹریٹ آمد،خاتون ٹیچر کو چکر لگوانے پر فوری ایکشن کا حکم

وزیراعلیٰ کا برآمدوں میںصفائی نہ ہونے اورپیک کے نشان دیکھ کر اظہار برہمی آفس میں پڑی ہوئی فائلوں پر گردوغبار اوردفتر میں بے ترتیبی دیکھ کرمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹری کی سرزنش

پیر 25 مارچ 2019 23:10

وزیراعلیٰ کی سیکرٹریٹ آمد،خاتون ٹیچر کو چکر لگوانے پر فوری ایکشن کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سول سیکرٹریٹ میں مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اورمحکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹریز اورسیکشن آفیسرز کے دفاتر کا معائنہ کیا۔انہوںنے محکمہ ہائرایجوکیشن میںموجود لوگوں اورخواتین سے گفتگو کی اوردرپیش مسائل کے بارے میںدریافت کیا۔

ایک خاتون ٹیچر کی طرف سے سیکرٹریٹ میں ہائر ایجوکیشن کے عملے کی طرف سے باربار چکر لگوانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن کا حکم دیا اورہدایت کی کہ لیڈی ٹیچر کا مسئلہ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری حل کیا جائے ۔خاتون ٹیچر کو باربار دفاتر کے چکر لگوانا درست نہیں ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی یونیورسٹی برانچ اورکالج برانچ کو الگ الگ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اہلکاروں سے مصافحہ کیا اوران کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ آنے والے اساتذہ اکرام کو پوری عزت و احترام دیا جائے ۔سرکاری ملازمین کو سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوںنے دورے کے دوران سیکرٹریٹ دفاترمیں برآمدوں میں صفائی کی خراب صورتحال اورپان کی پیک کے نشان دیکھ کر برہمی کا اظہارکیااورصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ایک ڈپٹی سیکرٹری کے آفس میں فائلوں پر گرد و غبار اوربے ترتیبی دیکھ کر سرزنش کی اور کہا کہ دفاتر میں آئندہ ایسی بے ترتیبی نظر نہیں آنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بہتر سروس ڈلیور ی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میں پنجاب میں ہر جگہ جاؤں گا ۔ہمارے کام بولیںگے اورعوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔اس موقع پر سیکرٹریز اوردیگر حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں