صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصمام بخاری کاوائس آف پنجاب کی رقم فنکاروں کو دینے کا فیصلہ

منگل 26 مارچ 2019 23:57

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصمام بخاری کاوائس آف پنجاب کی رقم فنکاروں کو دینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کی پالیسی پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے وائس آف پنجاب کی رقم فنکاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران صمصام بخاری نے وائس آف پنجاب منصوبے کو ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر کی اپنی سوچ تھی اور میری اپنی ہے، انہوں نے پیسے وائس آف پنجاب کے لیے مختص کیے تھے جوکہ فنکاروں کے ہیں، وائس آف پنجاب کیلئے مختص کی گئی رقم دوبارہ منگوالی ہے ، وائس آف پنجاب ایکسٹرا فنڈ ریز کرکے اس سے کروائیں گے، پروگرام بند نہیں کیا لیکن جو پیسے فنکاروں کے تھے وہ انہی کو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں