دبئی سے تحفے میں ملنے والے 18شیر اورٹائیگرلاہورپہنچ گئے ، (آج) چڑیا گھرمنتقل کیے جائیں گے

اتوار 21 اپریل 2019 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) دبئی کے حکمران الشیخ راشدالمکتوم کی طرف سے تحفے میں ملنے والے 18 شیر اورٹائیگرلاہورپہنچ گئے ہیں ، آج بروز ( پیر ) کو چڑیا گھرکے پنجروں میں منتقل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شیخ راشدالمکتوم کی طرف سے 10 ٹائیگراور8 افریقن شیر تحفے کے طورپربھیجے گئے ہیں، جانوروں کی کھیپ دبئی سے لاہورائیرپورٹ پہنچائی گئی جس کے بعد انہیں لاہورچڑیاگھرمنتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہورچڑیاگھرمیں 16 شیر اورٹائیگرپہلے ہی موجودہیں۔ چڑیاگھرانتظامیہ کے مطابق نئے مہمانوں کو چندروزتک کورنٹائن میں رکھاجائیگا اس کے بعد ان کے پہلے سے موجودجانوروں کے ساتھ جوڑے بنائے جائیں گے تاکہ ان کی بہتر اورصحت مندافزائش ہوسکے۔نئے مہمانوںمیں چار وائٹ ٹائیگر ہیں جن میں تین نراورایک مادہ ہے، اسی طرح 6 بنگال ٹائیگر چڑیا گھرکی رونق بنے ہیں جن میں چارنراور دومادہ شامل ہوں گے، چارجوڑے افریقن شیر بھی شامل ہیں۔ ڈی جی وائلڈلائف پنجاب لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کے مطابق عید سے قبل ہتھنی بھی لاہورچڑیا گھرپہنچ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں