ریسکیو1122نے پنجاب بھر انٹر نیشنل ریسکیوارتھ ڈے منایا

ملک میں گرین کلچر کے فروغ کے لئے کمیونٹی کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے : ڈی جی ریسکیو پنجاب

پیر 22 اپریل 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سرو س ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس نے صوبہ بھر میں انٹرنیشنل ریسکیوارتھ ڈے منایا۔اس دن کی مناسبت سے پنجاب کے تمام اضلاع میں آگاہی سمینار، تقریری مقابلہ جات، شجر کاری، صفائی مہم اوردیگر سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن کا مقصد معاشرتی زندگی کو درپیش ماحولیاتی خطرات اور زمین کے تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع کے ریسکیوا سٹیشنز پرارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں شجر کاری مہم ، تقریری مقابلہ جات، کے علاوہ ماہرینِ ماحولیات سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام شامل ہے تاکہ اکیڈمی میں زیر تربیت کیڈٹس کو دھرتی ماں کو خوبصورت بنانے اور اسکو درپیش مسائل میں مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصدعوا م الناس کے اندر ماحولیاتی عدم توازن اور کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے لینڈ سلایئڈنگ، اوزون تہہ کے متاثر ہونے سے بیماریوں اور روز بروز بڑھنے والے حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے اور بحیثیت ذمہ دار شہری ریسکیو ارتھ کیلئے موثرکردار ادا کرنے کی آگاہی فراہم کرنا تھاتاکہ باہمی تعاون اور اشتراک سے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

ڈی جی پنجاب ڈاکٹر ر ضوان نصیر نے کہاکہ پنجاب بھر میں ہزاروں افراد کا ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر ریسکیو ارتھ کی مہم کو کامیاب بنانا یقیناًخوش آئند ہے کیونکہ اگر تمام ادارے Pسول سوسائٹی، ہر شہر ی اورمیڈیااپنا موثرکردار ترجیہی بنیاد پرادا نہیں کرتے تو انے والے سالوں میں ہمارا معاشرہ سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے حادثات وسانحات کا شکار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فلیش فلڈنگ اور تباہ کن سیلاب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے ریسکیو 1122کا کردار پاکستان میں بہت حد تک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اپنی بہتر پیشہ ورانہ تربیت کی بدولت 6.8ملین سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے بالکل اسی طرح شجر کاری کے ذریعے ہم نے اپنی زمین کو ریسکیو کرنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز(ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے زمین کے تحفظ کا حلف نامہ پرٴْ کرنے ،درختوں کی شجر کاری اورمختلف کیمپوں میں لوگوں کودیگر مہمات کے ذریعے آگاہی دینے پر ریسکیور اور ریسکیو رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا تمام متعلقہ ادارے گرین کلچر کے فروغ اورحفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں