لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

متعدد مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 13:07

لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اپریل۔2019ء) لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا. تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو لاہور میں مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گراﺅنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آدھی سے زائد عمارت کو لپیٹ میں لے لیا.

بینکنگ کورٹ کے ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیاجبکہ آتشزدگی کے باعث ججز کے چیمبرز اور کمروں میں موجود بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا.

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا‘ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی.

لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا. تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو لاہور میں مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گراﺅنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آدھی سے زائد عمارت کو لپیٹ میں لے لیا. بینکنگ کورٹ کے ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیاجبکہ آتشزدگی کے باعث ججز کے چیمبرز اور کمروں میں موجود بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا.

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا‘ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی.         

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں