ڈپٹی کمشنر اٹک نے فلور ملوں کی گندم سے بھری گاڑیاں چھوڑنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنڈی سلمان علی کے خلاف مقدمہ کروادیا

اتوار 19 مئی 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک نے فلور ملوں کی گندم سے بھری گاڑیاں چھوڑنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنڈی سلمان علی کے خلاف مقدمہ کروادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس ایس نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو شکایات کی میں نے فلور ملوں کی گاڑیاں قبضے میں لے لیں تھیں لیکن ڈی ڈی ایف کے ڈرانے دھمکانے پر میں نے گاڑیاں چھوڑ دیں جس پر ڈی سی اٹک نے ڈی ڈی ایف کے خلاف ملوں کی گاڑیاں چھڑ وانے پر مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ مقدمہ تھانہ فتح جھنگ میں درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں