18فراد نے شہباز شریف،حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف گواہی ریکارڈ کروا دی

منی لانڈرنگ کیس میں جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے67بینک ٹرانزیکشنز کی گئیں

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 24 مئی 2019 06:43

18فراد نے شہباز شریف،حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف گواہی ریکارڈ کروا دی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء)   شریف خاندان کے پیچھے نیب ہاتھ دھو کے پڑا ہوا ہے۔اگرچہ کورٹس کی طرف سے شریف خاندان کو کسی حد تک رعایت مل جاتی ہے مگر نیب کی ٹیم مکمل تندہی سے کام کرنے اور اپنے کیس کی مضبوطی کے لیے ٹھوس شواہد ڈھونڈے پر دن رات جتی ہوئی ہے۔جب سے شہباز شریف لندن گئے ہیں تو انہوں نے واپس آنے کا نام بھی نہیں لیا۔

جبکہ چیئرمین اے پی سی کے عہدے سے بھی استعفا دیتے ہوئے انہوں نے رانا تنویر کو نامزد کر دیا تھا مگر پیپلز پارٹی اور حکومت کی طرف سے ردعمل آنے پر انہوں نے دوبارہ خود کو چیئرمین اے پی سی قرار دے دیا۔تاہم نیب میں شہباز شریف کے علاوہ حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف بھی ریفرنسز چل رہے ہیں لہٰذا وہ پہلے دن سے ہی پاکستان نہیں آ رہے اور نہ ہی نیب میں پیش ہو کر کسی قم کے سوالوں کے جواب دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت پورا شہباز خاندان لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور نیب ان کے خلاف تفتیش کا دائرہ آئے روز بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔گزشتہ دنوں نیب نے ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی جن کے نام پر اکاﺅنٹس کے ذریعے شریف خاندان نے پیسے ملک سے باہر بھیجے۔اس تفتیش میں شامل اٹھارہ افراد نے ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کلی طور پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف،حمزہ اور سلمان شہباز کو بالکل نہیں جانتے اور اپنے نام کے اکاﺅنٹس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز سے بھی لاعلم ہیں۔

انہوں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف بیان دیتے ہوئے گواہ بننے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یوں ان 18لوگوں کا شہباز شریف فیمی کے خلاف گواہ بننے ے نیب کیس میں مضبوطی آ گئی ہے۔لہٰذا اب شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈنگ کا کیس اور بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں نیب شہباز شریف کو کب تک سزا دلوانے میں کامیاب ہو پاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں